کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو نے صوبہ بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور جرائم سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور کہا ہے کہ اربوں روپے
کے قائم سیف ستی پروجیکٹ کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کتنا استفادہ کیا گیا ہے
وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان بھر میں ہونے والے دہشت گردی اور دیگر جرائم کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان کے نام جاری ایک مراسلے میں ان سے رپورٹ طلب کرلی گئی
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 10اگست سے 15اگست تک ہونے والے دہشت گردی سمیت قتل اور دیگرسنگین جرائم کی رپورٹ پیش کی جائے
اس کے علاوہ سیف سٹی پروجیکٹ کے مدمیں حکومت بلوچستان اربوں روپے جاری کررہی ہے
مگرسوال یہ ہے کہ سیف سٹی کمیروں کی مدد سے ابتک کتنے تخریب کاراورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیے جاچکے ہیں
مراسلہ کے تحت ہرواقعے کی تفصیلات مقام،ٹائم اور تاریخ کے ساتھ مختلف واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں
یاد رہے کہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سیف سٹی کے نام سے اربوں روپے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک تو پہنچ گیا
لیکن گذشتہ دنوں شہر میں ہونے والے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں سے متلعق جب سیف سٹی پروجیکٹ کے نصب شدہ کیمروں کی رپورٹ طلگ کی گئی تو اکثرخراب پائے گئے