بلوچستان : امن برقرار رکھنے اور سمگلنگ کی روک تھام میں ایف سی کا ا ہم کردار

ملکی نظام کی بہتری کے لیے پی ٹی آئی کو بھی ساتھ آنا چاہیے: محسن نقوی

اسلام آباد (اسپیشل رپورٹر): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے امریکہ کے ساتھ تعلقات چاہے جتنے بھی مضبوط ہو جائیں،
اس سے قبل انہوں نے جناح اڈئیوٹوریم پاک چائنا اکنامک سمٹ سے خطاب کیا اور کہا کہ جب تک ہمارا اپنا داخلی نظام درست نہیں ہوگا، اس کے مکمل فوائد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل متعدد مواقع پر اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ وہ ملک میں جمہوری نظام کو ہرگز ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔
​وفاقی وزیر داخلہ نے ملکی سیاسی صورتحال اور اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام سیاسی دھڑوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف مسلم لیگ (ن) یا پیپلز پارٹی کی ذمہ داری نہیں، بلکہ ان کی ذاتی رائے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی اس نظام کی بہتری اور استحکام کے لیے آگے آنا چاہیے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت ہر صورت مکمل کرے گی، جبکہ وہ خود صدارتی نظام کی نہ تو حمایت کر رہے ہیں اور نہ ہی اس پر کوئی گفتگو کر رہے ہیں۔
​ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے ان افواہوں کی تردید کی کہ وہ وزارتِ خارجہ کا قلمدان سنبھال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں وفاقی وزیر داخلہ ہی رہوں گا، وزارتِ خارجہ میں نہیں جا رہا۔”
آزاد کشمیر کے امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ وہاں کے معاملات آزاد کشمیر حکومت خود دیکھ رہی ہے اور اس میں ان کا کوئی انتظامی کردار نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں