نجکاری کے بعد پی آئی اے بورڈ کے بڑے فیصلے، دو نئے طیارے لیز پر لینے کی منظوری

نجکاری کے بعد پی آئی اے بورڈ کے پہلے اجلاس میں بڑے فیصلے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس میں نئے طیاروں کی شمولیت سمیت اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بیڑے میں فوری طور پر دو نئے طیارے ویٹ لیز پر شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ دونوں طیارے اکتوبر میں پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے اور یورپی روٹس پر آپریشن کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں طیارے ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے ویٹ لیز پر حاصل کیے جائیں گے، جبکہ طیاروں کے کپتان اور فضائی میزبان بھی لیز فراہم کرنے والی کمپنی کے ہوں گے۔

نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ اور آمدنی بہتر ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں طیارے امریکی کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی خریداری کے مجوزہ معاہدے سے الگ ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے گزشتہ ماہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں 16 نئے طیاروں کی خریداری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں