سوراب میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن 8 افراد جان بحق متعدد زخمی

راولپنڈی (ائی ایس پی آر) بلوچستان کے ضلع سوراب میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
​پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست کی صبح دہشت گرد گاڑی میں نصب بم (VBIED) تیار کر رہے تھے
کہ قبل از وقت دھماکا ہو گیا۔ دھماکے اور بارودی مواد کے ثانوی دھماکوں کے نتیجے میں 8 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک، متعدد زخمی جبکہ قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہو گئے۔
​واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔
اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو گھیرا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
​آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔
علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،
جبکہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں