بانی پی ٹی آئی کو190ملین کیس میں 14 سال قید کی سزا

سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ( خبردار نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو آج ہی نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہسپتال کے تمام اخراجات فیملی خود برداشت کرے گی۔
عدالتی حکم کے تحت بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کے وقت انکے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان ساتھ موجود ہوں گی۔
​ جسٹس شاہد وحید نے رپورٹس کو سیاست کے لیے استعمال کرنے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا، جس پر سلمان اکرم راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ طبی رپورٹس صرف فیملی اور ڈاکٹرز تک محدود رہیں گی اور ان پر سیاست نہیں کی جائے گی۔
کیس کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کے رویے پر جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد وحید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاء افسر کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں