یوکرین پر روس کا بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 17 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کیف (نیوز ڈیسک)روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور گردونواح کے علاقوں پر بالسٹک، کروز اور ہائپر سونک میزائلوں سمیت 160 سے زائد ڈرونز سے شدید فضائی حملہ کر دیا۔
آٹھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس بمباری کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 40 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
​یوکرینی حکام کے مطابق روس نے اپنے اس حملے میں شہری بنیادی ڈھانچے، رہائشی عمارتوں، پاور گرڈز، ایک اسکول اور بچوں کے ہسپتال کو نشانہ بنایا۔
کیف کے سوولومیانسکی (Solomianskyi) ضلع میں ایک 9 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے متعدد افراد جان بحق ہوئے۔
​یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یہ بڑا حملہ کافی عرصے کی تیاری کے بعد مختلف اقسام کے میزائلوں کو ملا کر کیا ہے۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے مدعیٰ کیا ہے کہ انہوں نے فوجی گوداموں، ڈرون پارٹس بنانے والی تنصیبات اور لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں