دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویمن ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 72 رنز سے شکست دے دی۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کر لیا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے آغاز سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
بیٹرز نے عمدہ شاٹس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم اسکور فراہم کیا،
جس کے بعد ہدف کے تعاقب میں پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے ہانگ کانگ کے بیٹرز کو دباؤ میں رکھا
اورانہیں مقررہ اوورز میں ہدف حاصل کرنے سے باز رکھا۔
پاکستان کی جانب سے باؤلنگ اور فیلڈنگ کا معیار بھی بہترین رہا،
جس کے باعث ہانگ کانگ کی ٹیم مطلوبہ رن ریٹ برقرار نہ رکھ سکی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوانے کے باعث میچ 72 رنز سے ہار گئی۔
سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد قومی ویمنز ٹیم کا حتمی معرکہ اب اگلے مرحلے میں ہوگا،
جہاں وہ فائنل تک رسائی کے لیے میدان میں اترے گی۔