افغان طالبان کا کرم سیکٹر میں ڈرون حملہ ناکام، پاک فضائیہ نے تمام ڈرونز تباہ کر دیے

افغان طالبان کا کرم سیکٹر میں ڈرون حملہ ناکام، پاک فضائیہ نے تمام ڈرونز تباہ کر دیے
​ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی ایک اور دراندازی کو پاکستانی دفاعی نظام نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 23 ستمبر کو افغان طالبان ریجیم کی جانب سے بھیجے گئے تمام ڈرونز کو پاک فضائیہ کے فعال دفاعی نظام نے بروقت شناخت (Detect) کر کے فضائی حدود میں ہی تباہ کر دیا۔
​سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر پاک فضائیہ کے زیرِ نگرانی تشخیصی اور دفاعی نظام ۲۴ گھنٹے متحرک اور ہمہ وقت تیار ہے۔
تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاکہ ان کا تفصیلی تکنیکی جائزہ لیا جا سکے۔
​ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغان طالبان ریجیم کے زیرِ انتظام قائم دہشت گردانہ ٹھکانوں کی کامیاب تباہی کے بعد سے طالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
اسی بوکھلاہٹ میں گزشتہ رات سے کرم سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جا رہی تھی، جس کے بعد آج ڈرون حملے کی ناکام کوشش کی گئی۔
​سیکیورٹی ذرائع نے مزید زور دے کر کہا ہے کہ ڈرونز کو بروقت گرائے جانے کا عمل اس بات کا واضح ثبوت ہے
کہ افواجِ پاکستان افغان طالبان رجیم کی ہر قسم کی زمینی، ہوائی اور دہشت گردانہ دراندازی کا منہ توڑ جواب دینے کا مکمل عزم اور صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں