دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبی کی پرواز میں کاک پٹ کے اندر پائلٹوں کیہاتھا پائی، تبوک میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)
دبئی سے اسرائیل کے شہر تل ابیب (بن گوریان ایئرپورٹ) جانے والی فلائی دبی کی پرواز ‘ایف زیڈ 1073’ (FZ 1073) میں کاک پٹ کے اندر شدید ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے،
جس کے بعد طیارے نے سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
​ذرائع کے مطابق پرواز کے دوران کاک پٹ کے اندر پائلٹوں کے درمیان پراسرار تنازع اور ہاتھا پائی ہوئی، جس کے نتیجے میں طیارہ اچانک ہزاروں فٹ کی بلندی سے نیچے کی جانب آیا۔
اس دوران طیارے سے ہنگامی کوڈز (7700 اور 7500) بھی جاری کیے گئے۔
​جہاز میں موجود عملے اور مسافروں کی بروقت مداخلت سے صورتحال پر قابو پایا گیا، جس کے بعد طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے سعودی عرب کے شہر تبوک کے ایئرپورٹ پر محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا۔
​ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے دیگر ارکان مکمل طور پر محفوظ ہیں،
جبکہ ہاتھا پائی میں زخمی ہونے والے پائلٹس کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
​واقعے کی بنیادی وجوہات اور اہداف سے متعلق فی الحال معلومات سامنے نہیں آسکیں،
تاہم فلائی دبی اور متعلقہ ایوی ایشن حکام کی جانب سے معاملے کی باضابطہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں