قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کل سے تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (5 اکتوبر مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 6 سے 8 اکتوبر 2026 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر عمل میں آ رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق اپنے اس دورے کے دوران سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان کی ملاقاتیں درج ذیل اعلیٰ عہده داروں سے طے ہیں:
ا ن میں صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ (سینیٹر محمد اسحاق ڈار)،چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف شامل ہیں

دورے کے اہم مصروفیات اور ایجنڈا
انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت و پاکستان (UNMOGIP) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے۔
سیکریٹری جنرل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے دفتر میں دی جانے والی بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے۔

سفارتی اہمیت
اس دورے کے دوران عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔ خصوصاً کثیرالجہتی نظام اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی تیاری اور ملک میں قبل از وقت وارننگ (Early Warning) کے نظام میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کو بھی بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں