کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا مشاق طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ حادثہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پیش آیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد نے جامِ شہادت نوش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں