کوئٹہ:جوائنٹ روڈ پر فائرنگ، کوئٹہ پولیس کا کانسٹیبل شہید، اہلکار سمیت 4 افراد زخمی

کوئٹہ(خبردار نیوز) جوائنٹ روڈ پر فائرنگ سے پولیس کا کانسٹیبل شہید، اہلکار سمیت 4 افراد زخمی
پولیس ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کے علاقے میں پولیس ناکے کے دوران اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا
تاہم گاڑی میں سوار ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل نعمان شہید ہوگئے، جبکہ کانسٹیبل جنید اور خالد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر عطا محمد اور حارث بھی زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں خالد آپریشن تھیٹر میں زیرِ علاج ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں