کوئٹہ: بلوچ ٹریننگ ونگ کے 173 جوان پاک فوج میں شامل
بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں تربیت مکمل کرنے والے 173 جوان باضابطہ طور پر پاک فوج کا حصہ بن گئے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر جوانوں کے اہلِ خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے پاک فوج میں شمولیت اور کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے دفاع کے جذبے کے تحت فوج میں بھرتی ہوئے ہیں۔