پاکستان سے 5 لاکھ بلوچستان 1لاکھ30 ہزار مہاجرین افغانستان جا چکے ہیں - امیر مقام

پاکستان سے 5 لاکھ بلوچستان 1لاکھ30 ہزار مہاجرین افغانستان جا چکے ہیں – امیر مقام

کوئٹہ ( خبردارنیوز ) وفاقی وزیر سرحدی علاقہ جات وکمشنریٹ برائے سیفران امیر مقام نے کہاکہ اسرائیل کے اخبار یروشیلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی کی حقیقت آشکار کر دی ہے پی ٹی آئی

عوام اداروں بالخصوص فوج کے درمیان نفرت ڈال رہی ہے

کوئٹہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۂے امیر مقام خان کا کہناتھاکہ انیس ہزار افغان مہاجر بچے بلوچستان کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں پی ٹی آئی فیڈریشن کو

کمزور اور اس کا نام ختم کرنا چاہتی ہے

بلوچستان کے بارڈرز سے تجارت وابستہ افراد کو ترجیح دینی چاہئیے بارڈر ٹریڈ لیگل فریم ورک کے ندر ہونی چاہئے

امیر مقام نے نے کہاکہ ملک بھر سے مہاجرین کی واپسی جاری ہے ملک بھر سے اب تک 5لاکھ جبکہ بلوچستان1لاکھ30ہزارمہاجرین واپس جا چکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہبلوچستان پاکستان کا دل ہے ۔امیر مقام بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔بدقسمتی سے کے پی کے اور بلوچستان میں دوبارہ بدامنی آگئی

دیکھ رہے ہیں کہ دہشتگری کی ایک نئی لہر آگئی ہے ۔

لوگوں نے دلیری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز کی دہشتگردی کیخلاف قربانیاں ہیں ۔ سیکورٹی فورسز ملک کی سلامتی کیلئے قربانی دے رہے ہیں ۔

امیر مقام کاکہناتھاکہ دہشتگردی کا ایجنڈا سب کو معلوم ہے۔دہشتگرد نہ بلوچ ہیں نا پختون ہے نا مسلمان ہیں۔خودکش حملہ کا ارادہ ترک کرنے والی خاتون حملہ عدیلہ بلوچ اور کو داد دیتا ہوں۔

بحیثیت ایک قوم دہشتگردی کیخلاف سب کو ایک ہوکر مقابلہ کرنا چاہئے

ٹارگٹ ہے کہ مہنگائی کو کم کریں ۔ہماری حکومت مین بلوچستان کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔اس بار وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو پنجاب سے زیادہ فنڈز دیئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ لوگ اپنی سیاسی کیلئے اداروں کو استعمال کرنے چاہتے ہیں ۔اگر ہم آئینی ترامیم کی بات کرتے ہیں تو یہ نئی بات نہیں ۔45 سال سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہے ہیں

افغان کونسل جنرل کے نمائندے اگر پاکستان کی قومی ترانے میں کھڑے نہیں ہونگے تو وہ ہمیں کیا میسج دے رہے ہیں۔پاکستان کی قومی ترانے کا احترام نہ کرنا افغانستان کے حق میں نہیں ۔

پاکستانی جھنڈے کو اتار کر بے حرمتی کرنے والے افغانستان کے بھی خیرخواہ نہیں ۔

ہم چاہتے ہیں کہ اب افغان مہاجرین اب اپنے ملک چلے جائیں ۔ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 19 ہزار طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں