مہمند: پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2 شہید، ایک زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے انسدادِ پولیو مہم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، جس سے پولیو مہم کی سیکیورٹی کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔