پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد اور ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: عبدالصمد پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، عبدالصمد کپتان مقرر

قطر میں 19 نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گروپ مرحلے میں بھارت اے سے بھی مقابلہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قطر میں شیڈول مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے 15 رکنی پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کی قیادت عبدالصمد کریں گے۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان شاہینز اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میدان میں اترے گی۔

اسکواڈ میں حسن نواز، حیدر علی، معاذ صادق، شمائل حسین، فرحان یوسف اور شاہ زیب خان کو بیٹنگ کے شعبے میں شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد حسنین بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے، جبکہ احمد دانیال، عاقف جاوید اور سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ آل راؤنڈرز میں محمد عمران، سعد مسعود اور دانش عزیز شامل ہیں۔ روہیل نذیر وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

گروپ بی میں پاکستان، بھارت اے کے مدمقابل

پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 22 نومبر کو بھارت اے اور 25 نومبر کو نیپال سے مقابلہ ہوگا۔

گروپ اے میں بنگلہ دیش اے، سری لنکا اے، افغانستان اے اور ہانگ کانگ چائنا شامل ہیں۔ دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، جو 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔

2023 میں بھارت اے کو شکست دے کر چیمپئن بنے تھے

پاکستان شاہینز نے 2023 میں کولمبو میں کھیلے گئے 50 اوورز کے فائنل میں بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اب ٹیم ایک بار پھر ٹرافی کا دفاع کرنے کی کوشش کرے گی۔

پاکستان شاہینز کا 15 رکنی اسکواڈ:

عبدالصمد (کپتان)، احمد دانیال، عاقف جاوید، دانش عزیز، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صادق، محمد حسنین، محمد عمران، روہیل نذیر (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، شاہ زیب خان، شمائل حسین اور سفیان مقیم۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں