زیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان بولورما امگابازار کی ملاقات
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان بولورما امگابازار نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی ترقی، معاشی استحکام اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تعلیم، صحت، آبنوشی اور انفراسٹرکچر سمیت اہم شعبوں میں ترقیاتی تعاون کو وسعت دینے اور صوبے میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہیں۔ بلوچستان کی ترقی محض ایک صوبے کی ترقی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔
صوبائی حکومت تعلیم، صحت، آبنوشی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بامقصد شراکت داری کا خیرمقدم کرتی ہے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،