بولان ( خبردارنیوز ) ضلع بولان اور اسکے مضافاتی مقامات میں گزشتہ رات بارش کے بعد ندیوں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کا سلسلہ جاری ہے
محکمہ ایریگیشن حکام کے مطابق دریائے مٹھڑی سے 46ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جبکہ مشکاف وئیر سے تین ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ
گزر رہا ہے اور دریائے مٹھڑی کے مضافاتی دیہاتوں کے باندات محفوظ ہیں
ڈپٹی کمشنر کچھی کے مطابق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام مشینری کو پیشگی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے
کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ ڈپٹی کمشنر کچھی نے بتایا ہے کہ اب تک کسی بھی علاقے سے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
حکام کے مطابق بڑی گاڑیوں کے کوئٹہ سبی قومی شاہراہ بند ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے متبادل انتظام کیا جارہا ہے