اسلام آبا د ( خبردار نیوز )قومی کرکٹر صائم ایوب اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیپ ٹاون سے لندن روانہ ہوگئے
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر سپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے
چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انکی علاج معالجے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کے لئے دعاکرتے ہوے بتایا کہ وہ صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی آفریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے