لاہور( خبردار اسپورٹس ) اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے لیے پاکستان شاہینز کے 16 رکنی سکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ رواں سال 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان شاہینز ون ڈے فارمیٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد کے سپرد کی گئی ہے جبکہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں روحیل نذیر نبھائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، اور ٹیم کے میچز کا شیڈول درج ذیل ہے:
20 نومبر: پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات (پہلا میچ – دن کا میچ)
22 نومبر: پاکستان بمقابلہ انڈیا اے (ڈے نائٹ)
24 نومبر: پاکستانبمقابلہ نیپال (ڈے نائٹ)
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر جبکہ فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان شاہینز اس ایونٹ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس کی دفاعی چیمپئن ہے۔
پاکستان شاہینز کا مکمل سکواڈ:
کپتان: عبدالصمد،وکٹ کیپر: روحیل نذیر،بیٹسمین: حسن نواز، معاز صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان، فرحان یوسف،اسپنرز: دانش عزیز، سعد مسعود، سفیان مقیم،فاسٹ باؤلرز: محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید، احمد دانیال شامل ہیں –