اسلام آباد ( خبردار نیو ز ) فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے سویلینز کی حالت زار سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کردی گئی جس کے باعث قیدیوں کو حاصل
سہولیات سے متعلق رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 28 میں سے 27 ملزمان جیل میں ہیں،جہاں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے سویلینز کو جیل رولز 1978 کے مطابق تمام سہولیات دی جارہی ہیں،
رپورٹ کے مطابق جیل کے میڈیکل آفیسر نے جیل میں داخلے کے وقت میڈیکل اسکریننگ کی جارہی ہے اس کے علاوہ ان قیدیوں کو آفیشل مینیو کے مطابق دن میں تین مرتبہ گرم اور معیاری
کھانا دیا جاتا ہےجبکہ قیدیوں کو بستر اور کمبل کی سہولت بھی جیل حکام کی جانب سے دی گئی ہے،
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اہل خانہ سے ان قیدیوں کو ہر جمعے کو ملاقات کی سہولت بھی دی گئی ہے اور ملاقات کے دن اہلخانہ کھانا ، پھل اور دیگر اشیاءان کے لیےلاا سکتے ہیں،
یاد رہے کہ ملزمان کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ دفعہ 3 کے تحت سزا سنائی گئی ہے