خضدار میں حملہ ،جے یوآئی کے رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولوی امان اللہ جاں بحق

خضدار ( خبردارنیوز ) بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلو م مسلح افراد کی جانب سے ایک حملے میں جے یو آئی کے دو رہنما جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے

واقعہ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات تحصیل زہری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کیا جب جے یوآئی بلوچستان کے رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولوی امان اللہ ایک گاڑی میں وہاں

سے گذررہے تھے

اسسٹنٹ کمشنر زہری خالد شمس کے مطابق حملے میں وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ جان بحق اور دو افراد زخمی بھی ہوئے ،یہ لوگ لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کے ساتھ اظہار

یکجہتی کے لیے سوراب گئے تھے ۔

واپسی پر تراسانی کے علاقے میں ان کی گاڑی پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں