اسلام آباد ( خبردار نیوز ) پاکستان کے سیکورٹی فورسز نے کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتارکرلیا
جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ اداکیا ہے
بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکی انٹیلیجینس لیڈ کے بعد افغانستان کے شہری اور سینیئر داعش کمانڈر محمد شریف اللہ کو پاک افغان بارڈر ایریا سےگرفتار کیا تھا
داعش کمانڈر محمد شریف اللہ 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا
صدر ٹرمپ نے امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر حملے کو امریکی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ قرار دیا
کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتےہوے صدر ٹرمپ نے داعش کمانڈر کی گرفتاری کا انکشاف کیا اور انہوں نے حکومت پاکستان سے انسداد دہشت گردی میں کلیدی کردار ادا کرنے
پر اظہار تشکرکیا
یاد رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے موقع پر کابل ایئرپورٹ پر دھماکہ ہواتھا حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے
جس کے بعد داعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر کو پاکستانی اداروں نے اسپیشل آپریشن کے دوران حراست میں لیا
26 اگست 2021 کے حملے کے باعث داعش کمانڈر محمد شریف اللہ امریکی انٹیلیجنس کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا
ماہرین کے مطابق کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کا مظہہر ہے