کوئٹہ: ہوائی فائرنگ کرنے والوں سخت کاورائی ہوگا ، محمد بلوچ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک مجرمانہ اور خطرناک عمل ہے

جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل گریز کریں کیونکہ یہ عمل انسانی جانوں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

ایس ایس پی محمد بلوچ کے مطابق اکثر شادی بیاہ کی تقریبات میں غیر ذمہ دارانہ طور پر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی سبب بنتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شادی ہالز کے مالکان اور انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو اسلحے کے ساتھ شادی ہال کے اندر نہ آنے

دیں۔

اگر کسی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی تو فائرنگ کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ شادی ہال کے عملے کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ شہر بھر میں پولیس کا گشت جاری ہے۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دی جائے تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

ایس ایس پی نے والدین اور بزرگ شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے نوجوانوں کو اس غیر ذمہ دارانہ عمل سے روکیں۔”قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے

کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں