ضلع کیچ کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ ؓؓؒ(خبردار نیوز ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا جس میں رکن اسمبلی اصغررند آبادی کی بنیاد پر ضلع کیچ کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کریں گے

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز ہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3 بجے ہوگا،

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شرم ہیچری فارم سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیاجائیگا ، اس کے علاوہ اصغر رند ضلع کیچ کے سب ڈویژن تمپ اور تحصیل مند پر مشتمل نئے ضلع سے متعلق قرار دادایوان میں پیش کریں گے

اجلاس میں پرنس فہد ہسپتال دالبندین کا مسودہ قانون مصدرہ 2025 پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ بی سی ڈی اے سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں