میر ضیاء لانگو کو وزارت داخلہ بلوچستان کا قلمدان سونپ دیا گیا،

کوئٹہ (نیوز ڈیسک): بلوچستان حکومت نے صوبائی کابینہ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے میر ضیاء اللہ لانگو کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتِ

بلوچستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد ضیاء اللہ لانگو کو وزیرِ داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد انہوں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
صوبے میں جاری سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ آپریشنز کے تناظر میں محکمہ داخلہ کا قلمدان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ضیاء اللہ لانگو اس سے قبل بھی اس عہدے پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جس سے صوبے میں امن و امان کے قیام اور انتظامی امور کو بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
یا د رہے کہ اس سے قبل میر ضیاء لانگو نے گورنرہاوس کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے اپنے عہدے کا حلف لیا جس میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، صوبائی وزراء َ ارکان اسمبلی اور سیاسی نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں