کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ
جس کے تحت پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر ممانعت ہوگی۔
اس کے علاؤہ ہر قسم کے اسلحہ لے کر چلنے یا اس کی نمائش پر مکمل پابندی (بشمول لائسنس یافتہ اسلحہ) ہوگی۔
دفعہ 144کے تحت جلسے، جلوسوں اور دھرنوں پر عارضی پابندی ہوگی۔
ساتھ ہی اشتعال انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
انتظامیہ کو ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔