کوئٹہ میں دہشت گردی کی لہر،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے
ایگل اسکواڈ کے دو جوان شہید ہوگئےصوبائی دارالحکومت
کوئٹہ میں امن کے دشمنوں نے ایک بار پھر پولیس کو نشانہ
بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایگل اسکواڈ کے
جوانوں پر اس وقت اندھادھند فائرنگ کی جب وہ مشرقی
بائی پاس پر معمول کے گشت پر مامور تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹبل محمد نور اور کانسٹبل محمد
ایوب شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لائے جارہے تھے کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔
تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور نہ کسی ۔ے زمہ داری قبول کی ہے