کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ کا ایک ہولناک واقعہ پی باوش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق
ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ سریاب کے گنجان آباد علاقے فیض آباد میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کی اور واردات کے بعد
باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے کے کافی دیر بعد تک لاشیں جائے وقوعہ پر سڑک پر پڑی رہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع نے شکوہ کیا ہے کہ
واقعے کی اطلاع کےجود پولیس اور امدادی ٹیمیں بروقت جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی گروپ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس کی نفری
پہنچنے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انکی شناخت ہوگئی
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے