قومی کراٹے کھلاڑی محترمہ آرزو حیدر علی بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےانتقال کر گئیں

کوئٹہ ( خبر دارنیوز ) قومی کراٹے کھلاڑی محترمہ آرزو حیدر علی ٹریفک حادثے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوئٹہ میں انتقال کر گئیں ،سیکرٹری کھیل بلوچستان نے ان کی وفات

کو صوبے کے کھیلوں کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی قومی کراٹے کھلاڑی محترمہ آرزو حیدر علی انتقال کر گئیں آرزو حیدر علی تین روز قبل ایوب اسٹیڈیم جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

حادثے کے نتیجے میں سر پر گہری چوٹ آنے کے باعث وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھیں، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج خالقِ حقیقی سے جا ملیں سیکرٹری کھیل بلوچستان دُرا بلوچ

نے آرزو حیدر علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات صوبے کے کھیلوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان آج ایک باصلاحیت کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے۔سیکرٹری کھیل نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلندی

درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں