محکمہ کھیل بلوچستان میں کروڑوں روپے کے اخراجات میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(خبردار نیوز)محکمہ کھیل بلوچستان میں کروڑوں روپے کے اخراجات میں بے قاعدگیوں اور ریکارڈ پیش نہ کرنے کا انکشاف، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 28 کروڑ 28 لاکھ روپے کے بے قاعدہ اخراجات کی نشاندہی کی گئی
محکمہ کھیل بلوچستان میں 34 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات میں بے قاعدگیوں اور ریکارڈ پیش نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع حکومت کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ سال 2024-25 کی رپورٹ میں محکمے کی دو فارمیشنز کے 92 کروڑ 55 لاکھ روپے کے غیر ترقیاتی اخراجات کا آڈٹ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 28 کروڑ 28 لاکھ روپے کے بے قاعدہ اخراجات کی نشاندہی ہوئی، جن میں 10 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے قاعدہ ادائیگیاں، 9 کروڑ 94 لاکھ روپے کی گرانٹ اِن ایڈ میں بے قاعدگیاں اور 2 کروڑ 22 لاکھ روپے کی اوپن ٹینڈر کے بغیر خریداری شامل ہے،
جبکہ 5 کروڑ 93 لاکھ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔
متعدد یاد دہانیوں کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں