پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ مارچ، جلوس یا احتجاج کے لیے غیر قانونی طور پر سرکاری وسائل استعمال نہ ہونے دیے جائیں۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے نومبر 2024 کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور تشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایسا کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں جس سے یہ یقین ہو کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پرامن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی عدالت مناسب ہدایات جاری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں