شارجہ (خبردار اسپورٹس)دبئی میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی چھ اوورز میں تین وکٹیں صرف 32 رنز پر گر گئیں۔
مشکل صورتحال میں منیبہ علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
منیبہ علی نے 52 گیندوں پر 54 رنز بنائے، جبکہ صدف شمس نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستانی اسپنرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی۔
تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 84 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ طوبا حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یوں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر ویمنز ایشیا کپ میں اپنے سفر کا کامیاب آغاز کیا۔
منیبہ علی کو شاندار نصف سنچری پر میچ کی اہم کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان کا اگلا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 ستمبر کو ہوگا۔