کوئٹہ ( خبر دار نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف منظم منفی پروپیگنڈے میں وہ عناصر ملوث ہیں جنہوں نے آغاز سے پاکستان کو تسلیم
نہیں کیا،اس بار ے میں نوجوانوں کو تصور اور حقائق میں فرق جاننے کے لیے عملی تحقیق کرنا ہوگی،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کوئٹہ میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے ایک معیاری
تعلیمی ادارے میں مستقبل کے معماروں سے مخاطب ہوں،
انہوں نےکہا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف منظم منفی پروپیگنڈے میں وہ عناصر ملوث ہیں جنہوں نے آغاز سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا،اس بار ے میں نوجوانوں کو تصور اور حقائق میں
فرق جاننے کے لیے عملی تحقیق کرنا ہوگی،
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس وقت معاشرے کو پروپیگنڈا بیانیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے،جہاں حقائق کی نسبت تصور تیزی سے سفر کرتا ہے،جبکہ بلوچستان سے متعلق حقائق اور
تصورات میں واضح فرق موجود ہے،
وزیر اعلیٰ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں بلوچستان کی ایک خوبصورت کہانی موجود ہے، لیکن بدقسمتی سے چند عناصر نے بلوچستان کے تاریخی حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا،
انہوں نے واضع کیا کہ بلوچستان سے متعلق حقائق اور ریاستی بیانیے پر مکالمے کے لیے تیار ہوں،کیونکہ مجھ پر 17 مہلک حملے ہوچکے، تاہم ریاست کے لیے مزید 1700 حملوں کے لیے
بھی تیار ہوں،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سوال و جواب کے سیشن میں کیمرے بند کرکے کھل کرنسٹ یونیورستی کے طالب علموں سے سوالات کے و جوابات دیے