Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

بلوچستان حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کے لیے سنجیدہ ہے کیپٹن عبدالخالق

چمن ( نامہ نگار ) بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن عبدالخالق نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت پورے بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ شہر سے زیادہ دور علاقوں میں صحت کی

سہولیات کی فراہمی کیلئے پُرعزم اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں

جسکی زندہ مثال ضلع چمن کے دور افتادہ علاقوں میں ایک ساتھ تین بی ایچ یوز کی قیام اور ڈاکٹروں اور پوری سٹاف کی تعیناتی اور ادویات اور ایمرجنسی آلات اور مشینری کی دستیابی ہے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے منگل کو چمن کے دور افتادہ علاقوں میں نئے تین تعمیر شدہ بی ایچ یوز کا افتتاح اور نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا تفصیلی دورہبھی کیا

اس موقع پر سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن ، ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی ،ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اویس، اے سی امتیاز علی بلوچ اور دیگر

اعلیٰ افسران بھی موجود تھے

افتتاح کے موقع پر ڈی ایچ او نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو نئے تعمیر شدہ بی ایچ یوز کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی کئیں

اس موقع پر اپنے خطاب اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستا ن اسمبلی کیپٹن عبدالخالق نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پورے بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ شہر

سے زیادہ دور علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پُرعزم اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں

جسکی زندہ مثال ضلع چمن کے دور افتادہ علاقوں میں ایک ساتھ تین بی ایچ یوز کی قیام اور ڈاکٹروں اور پوری سٹاف کی تعیناتی اور ادویات اور ایمرجنسی آلات اور مشینری کی دستیابی ہے

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی علاج و معالجہ اور انھیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور محکمہ صحت کی تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضریاں اور وقت کی پابندی ہماری پہلی اور آخری

ترجیحات میں سر فہرست ہیں

اور عوام کو تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری بھی ہے جس کے حوالےسے ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے

بعد ازاں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ جہاں انھوں نے ہسپتال کی مختلف شعبہ جات جس میں لیبارٹری آپریشن تھیٹر میڈیسن وارڈز شعبہ حادثات اور دیگر

ضروری سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور مریضوں سے حال احوال پوچھا

اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی غفلت لاپرواہی غیر حاضری اور سستی سے مریضوں کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں لہٰذا ڈاکٹرز

پیرامیڈیکس اور تمام سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں تاکہ مریضوں کی بروقت علاج و معالجہ کو یقینی بنایا جائے

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *