بارکھان میں دہشتگردی! شہری اغواء، قبائلی و سرکاری ردعمل

بارکھان ( خبردار نیوز) بارکھان میں دہشتگردی, نامعلوم افراد کی جانب سے شہری اغواء، علاقے میں قبائلی و سرکاری ردعمل شروع ہوگئی
کنڈیلی بارکھان میں جھڑپیں جاری، میر آفتاب احمد بگٹی خود میدان میں پہنچ گئے
وزیر آعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے ایک قریبی ساتھی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی قیادت میں دہشتگردوں کا گھیراؤ جاری ہے ان میں حاجی خان محمد بگٹی اور مسوری بگٹی قبائل دہشتگردوں کے خلاف ڈٹ گئے
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے اور قبائل متحد، ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری
ہے جبکہ بارکھان اور اپر ڈیرہ بگٹی سرحدی علاقے میں سیکیورٹیکو ہائی الرٹ کردیا گیا
میر آفتاب بگٹی نے واقعہ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کریں گے”
ہماری جانیں دھرتی پاکستان پر قربان”
میر آفتاب احمد بگٹی نے کہا کہ قبائلی عوام کا جذبہ حب الوطنی، دہشتگردوں کے خلاف فرنٹ لائن میں شامل
ہیں
آخری اطلاعات تک کنڈیلی بارکھان میں سیکیورٹی فورسز اور قبائل کا مسلح افراد کے خلاف مشترکہ کارروائی جاری ہے اور مسلح کے جانی نقصان کی اطلاع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں