محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان کا موسمِ گرما کی تعطیلات سے متعلق گردش کرنے والے جعلی نوٹیفکیشن کی سختی سے تردید

کویٹہ 10 مئی۔ محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے سوشل میڈیا پر موسمِ گرما کی تعطیلات سے متعلق گردش کرنے والے جعلی نوٹیفکیشن کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور من

گھڑت قرار دیا ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تاحال موسمِ گرما کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تعطیلات کے حوالے سے غیر مصدقہ نوٹیفکیشن وائرل کیا جا رہا ہے، جس کا محکمہ ثانوی تعلیم سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعطیلات سے متعلق فیصلہ متعلقہ حکام کی مشاورت اور موسمی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

محکمہ ثانوی تعلیم نے طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کے منتظمین سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف محکمہ کی جانب سے جاری کردہ

سرکاری اعلامیوں اور مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی اہم فیصلے سے متعلق عوام کو بروقت باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں