چین کویٹہ بم دھماکہ میں جانی نقصان پر تشویش کا اظہار

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے گہری تعزیت اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جاری جدوجہد میں اس کی مضبوط حمایت جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے
تاکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ 24 مئی کو کوئٹہ میں ٹرین پر دھماکے کے نتیجے میں 14افراد جان بحق جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں