دنیا کا سب سے مصروف بین الاقوامی ہوائی اڈہ 2035 میں مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

جہاں اس وقت تقریباً 28 ارب پاؤنڈ کی لاگت سے وسیع توسیعی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں شامل دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سال 2035 میں مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی حکومت تمام فضائی آپریشنز کو نئے اور جدید المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کرے گی، جہاں اس وقت تقریباً 28 ارب پاؤنڈ کی لاگت سے بڑے پیمانے پر توسیعی منصوبے پر کام جاری ہے۔

نئے ایئرپورٹ پر ایمریٹس، فلائی دبئی سمیت تمام مقامی اور بین الاقوامی ایئرلائنز کی پروازیں منتقل کی جائیں گی۔

توسیعی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سالانہ تقریباً 26 کروڑ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا، جس کے بعد اسے دنیا کا سب سے بڑا فضائی حب قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے ایئرپورٹ میں 5 متوازی رن ویز اور 400 سے زائد طیاروں کے لیے گیٹس تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے جدید اسمارٹ ٹیکنالوجی اور جدید ترین سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ایک ہی شہر میں دو بڑے فضائی مراکز کو چلانا معاشی طور پر مؤثر نہیں، اسی لیے مستقبل میں تمام سروسز نئے ایئرپورٹ منتقل کر دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں