پاکستان آرمی راکٹ فورس کے نئے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں میں فیصلے منٹوں نہیں بلکہ سیکنڈوں میں ہوں گے۔ شانگری لا ڈائیلاگ کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محدود اسٹریٹجک گہرائی اور کم فاصلے کے باعث فیصلہ سازی کا وقت انتہائی مختصر ہو چکا ہے، جبکہ بیلسٹک میزائلوں کا فلائٹ ٹائم صرف 180 سے 300 سیکنڈز رہ گیا ہے۔
نو قائم شدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سربراہ کے طور پر ان کا بیان پاکستان کے دفاعی نظریے میں ایک اہم تزویراتی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت، مہم جوئی یا تکنیکی ابہام کا فوری اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور تیاری رکھتی ہیں۔