کوئٹہ ( خبر دار نیوز ) بلوچستا ن کے سرکاری ملازمین کی تنظیم گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات منوانے کےلیے کل اور پرسوں دفاتر کا بائیکاٹ کرنے فیصلہ کیا ہے جبکہ پندرہ جون کو صوبےکے بڑے شہروں میں مظاہرے اور احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے
گرینڈ الائنس کے رہنماوں قدوس کاکڑ اور حاجی شفا مینگل نے آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ11 اور12جون کو پورے بلوچستان بھر میں یوم سیاہ منائیں گےاس کے علاوہ دو روز کیلئے کام چھوڑ ہڑتال ہوگی
احتجاج کیمپ بجٹ کے دن تک رہیگا پندرہ جون کو پریس کلب کے باہر احتجاج کیمپ قائم کرینگے
گرینڈ الائنس کے ورکر کنونشن کو ناکام بنانے کیلئے کارروائی کی گئی ،گرینڈ الائنس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں روڈوں پر خواتین کو کگھسیٹا گیا بلاجواز معطلیاں گئی ،
ہمیشہ مزاکرات کے عمل کو ناکام بنایا گیا گزشتہ بجٹ کے موقع پر بھی ہمارے مطالبات رد کیے گئے
حکومتی وفد نے اپنے کسی بھی وعدہ پر عمل نہیں کیا حکومت نے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے انتقامی کارروائی کی الائنس کے عہدےداروں جو جبری ریٹائرڈ کیا گیا
پانچ ماہ بعد بھی ڈی آر اے کا مطالبہ تسلیم نہیں ہوا وعدہ خلافی پر صوبے بھر میں ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا
آج کوئٹہ میں ورکرز کنونشن کی اجازت بھی نہیں دی گئی روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والا جماعت ملازمین کیخلاف انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے
صدر آصف زرداری ملازمین کی فریاد کو سننے صوبائی بجٹ کے دوران بلوچستان بھر کے ملازمین کوئٹہ کا رخ کریں گے