16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ 16 اگست کو ملک بھر میں بیک وقت دھرنے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس کے باہر جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنے ہوں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔