پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رکھنے کا اعلان

پنجاب میں تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے، حکومت کا اعلان

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رکھنے کی ہدایت کردی، جبکہ مقررہ تاریخ سے قبل اسکول کھولنے والی انتظامیہ کو سخت تنبیہ جاری کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری یا نجی اسکول 24 اگست سے قبل معمول کی کلاسز شروع نہیں کرسکتا۔ اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ کو گرمیوں کی تعطیلات کا مکمل دورانیہ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے تعطیلات کے دوران ایک ماہ ریمیڈیل لرننگ کیمپس کے لیے مختص کیا تھا، جس کا مقصد طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ اور ان کی بنیادی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے اسکول مالکان اور انتظامیہ کو حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ 24 اگست سے قبل تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومت نے والدین اور طلبہ کو بھی اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق صرف سرکاری شیڈول پر اعتماد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں