تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں صوبائی بجٹ کے اہم خدوخال، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی فلاحی منصوبوں پر مشاورت، بجٹ کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے پر اتفاق رائے اور صوبے کے وسائل کو عوام کی فلاح، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا،
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے،اور تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ایسا بجٹ پیش کیا جائے گا جو عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان اور صوبے کی ترقی کا ضامن ہوگا،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مذید کہا کہ سیاسی استحکام، باہمی مشاورت اور جمہوری روایات کے فروغ کے ذریعے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا،
بعد آزاں مسلم لیگ بلوچستان کے پارلیمانی وفد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی وژن اور عوام دوست پالیسیوں پر وزیر اعلیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں