کوئٹہ: محکمہ تعلیم(اسکولز) بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے اور ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کسی بھی استاد یا عملے کے رکن کو طالب علم کو مارنے، تھپڑ مارنے، کان کھینچنے یا کسی بھی قسم کی جسمانی یا ذہنی اذیت پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تشدد کے بجائے مثبت، دوستانہ اور تربیتی طرزِ عمل اپنایا جائے گا تاکہ بچوں کو محفوظ اور خوف سے پاک تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔
محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ ہر سرکاری اور نجی اسکول میں شکایات کے اندراج کے لیے “کمپلینٹ رجسٹر” قائم کیا جائے، جہاں موصول ہونے والی ہر شکایت کی فوری تحقیقات کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ اور متعلقہ اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بلوچستان میں سرکاری و نجی اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم
Admin Team
اگلی خبر →
ٹینڈر نوٹس

Leave a Reply