منگوچر میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ژوب کی خاتون سمیت متعدد افراد زخمی

قلات (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک فیلڈر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی جاں بحق خواتین کا تعلق ضلع ژوب کے علاقے کلی اپوزئی سے تھا۔ جو براستہ کوئٹہ کراچی جارہے تھے کہ منگوچر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روکنے کا اشارہ دیا لیکن ڈرائیور نے خوف کے باعث آگے روکنے کی کوشش کی
اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائر کھو ل دی جس کے باعث ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار ایک خاتون موقع پر جان بحق جبکہ بچے سمیت ایک شخص زخمی ہوا ہے
واقعے کے فوری بعد مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو حصار میں لے کر سخت ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں