وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈی ایس پی مرید بگٹی کے شہادت پر اظہار افسوس

وئٹہ 28 جولائی:_وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ رکھنی میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے،
دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے کی جا رہی ہیں اور ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہے ہیں،
امن دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو فرار ہونے یا عوام کے امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے رکھنی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی مرید بگٹی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔
فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے امن کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں،
ان قربانیوں سے دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا اور امن دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں