کوئٹہ۔ 30 جولائی (خبردار نیوز ) بلوچستان کے ہونہار طالب علم رفیع اللہ کی ہمت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دل جیت لیا،
چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں خصوصی ملاقات کے دوران
دونوں ہاتھوں سے معذور طالب علم رفیع اللہ نے ڈاکٹر بننے کا خواب بیان کردیا،جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی
اورعزم، حوصلہ کی خوبصورت داستان، رفیع اللہ کی جدوجہد کو بھرپور سہارتے ہوئے کہا کہ آپ کا خواب اب حکومت بلوچستان کا عزم ہے، تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی،
میر سرفراز بگٹی نےرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، اور کہا کہ جہاں بھی علاج ممکن ہوا حکومت آپ کا علاج کرائے گی، تاہم مایوس ہونے کی ضرورت نہیں،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آپ نے ثابت کیا کہ جسمانی معذوری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، صلاحیت اور عزم رکھنے والے ہر نوجوان کی سرپرستی حکومت کی ذمہ داری ہے،
جبکہ رفیع اللہ جیسے باہمت نوجوان بلوچستان کا روشن مستقبل ہیں، ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی،