گوادر میں سندھ بلوچستان جشنِ آزادی کپ 2026 کا اختتام،کراچی کیمیموریل نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

​گوادر (نیوز ڈیسک)گوادر کے بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے “سندھ بلوچستان جشنِ آزادی کپ 2026” کے فائنل معرکے میں کراچی کی شاہد میموریل فٹبال ٹیم نے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کو 0-3 سے عبرتناک شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
​فائنل مقابلے میں شاہد میموریل نے آغاز ہی سے جارحانہ اور بااعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف میں شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم نے 0-2 کی برتری حاصل کی،
جبکہ دوسرے ہاف میں مزید ایک گول داغ کر فتح پر مہر ثبت کر دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے طلحہ رسول، سمیع اور وحید نے بالترتیب ایک ایک گول اسکور کیا۔
​شائقینِ فٹبال کے غیر معمولی جوش و خروش کے باعث اسٹیڈیم میں نشستیں کم پڑ گئیں اور ہزاروں تماشائیوں نے پاس موجود عمارتوں کی چھتوں اور دیواروں پر بیٹھ کر میچ دیکھا۔
​تقریبِ تقسیمِ انعامات و معززین کی شرکت:
اختتامی تقریب کے موقع پر اہم سیاسی، عسکری اور انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔ معزز مہمانوں میں درج ذیل شخصیات شامل تھیں:
​رکنِ قومی اسمبلی: حاجی ملک شاہ گورگیج , ​جی او سی 44 ڈویژن میجر جنرل حبیب نواز ،​رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ،​440 بریگیڈ کمانڈر: بریگیڈیئر وقار احمد قریشی ،سیکٹر کمانڈر ویسٹ (پاکستان کوسٹ گارڈ) بریگیڈیئر عارف ربانی ،​ڈی آئی جی مکران رینج عمران قریشی ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA)معین الرحمن خان ،ایس ایس پی گوادر عطاء الرحمن خان ترین نے ​تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی (پلئیر آف دی ٹورنامنٹ)ازان (شاہد میموریل) ٹاپ اسکوررمحبوب پپا (ڈی ایف اے گوادر) اور بہترین گول کیپر: علی اکبر رہے ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں