حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے سعودی عرب کے ’نسک مسار‘ نظام کے مطابق پرائیویٹ حج آپریشن کو بھی ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ حج کے دوران پرائیویٹ حج کی بکنگ براہ راست حج آپریٹرز کے بجائے وزارت مذہبی امور کے ذریعے کی جائے گی۔

حج 2027 میں پہلی بار سرکاری حج اسکیم کے ساتھ پرائیویٹ حج آپریشن بھی وزارت مذہبی امور کی براہ راست نگرانی میں چلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کو وزارت کی سرکاری ’پاک حج ایپ‘ کے ذریعے منظم کیا جائے گا، جس کے تحت حج بکنگ اور دیگر متعلقہ امور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق نئے نظام کا مقصد پرائیویٹ حج آپریشن میں شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا اور عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں